مکرمی! کشمیری عوام اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر بھارتی فوج کا مقابلہ کر رہے ہیں۔ بھارتی فوج براہ راست کشمیریوں پر فائرنگ کر کے انسانی حقوق کو پامال کر رہی ہے۔ ان کو چن چن کر نشانہ بناتی ہے جس کا نتیجہ ہے کہ وادی میں روز جنازے اٹھ رہے ہیں۔ جوان شہید ہو رہے ہیں۔ بچے بھارتی فوج کے مہلک ہتھیاروں کی وجہ سے اندھے اور معذور ہو رہے ہیں اور اس بہیمانہ کارروائی میں اسرائیل کا عمل دخل خارج از امکان نہیں۔ وادی کشمیر میں بدترین قسم کی غذائی قلت ہے۔ بچے بھوک سے بلک رہے ہیں۔ ایک طرف بھارتی فوج کے یہ انسانیت سوز مظالم ہیں تو دوسری طرف کشمیری قوم کے جوانوں، بچوں، مائوں، بہنوں، بیٹیوں اور بزرگوں کا عزم و حوصلہ ہے جس سے ہندوستانی دارالحکومت دہلی کا تخت بھی دہل رہا ہے اور بھارتی سرکار کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں۔(ابو سعدیہ سید جاوید علی شاہ ، سیالکوٹ)
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38