معذور ڈاکٹر کی اپیل

ایڈیٹر  |  ڈاک ایڈیٹر
معذور ڈاکٹر کی اپیل

مکرمی! مودبانہ گزارش ہے کہ خدوی ایک معذور ڈاکٹر ہے اور مورخہ 08.08.1993 سے معذور کوٹہ کی سیٹ پر جناح ہسپتال لاہور میں تعینات تھا جہاں میں ماہر بے ہوشی کے طور پر اپنی خدمات سر انجام دے رہا تھا مئی 2012ءکو میں عمرہ کی سعادت حاصل کرنے سعودی عرب روانہ ہوا مورخہ 29.05.2012 کو عمرہ سے واپسی پر مجھے تبادلہ کے آرڈر موصول ہوئے‘ مجھے جناح ہسپتال سے تبادلہ کر کے میاں منشی ہسپتال لاہور تعینات کر دیا گیا۔ میں نے اپنی خدمات پیش کر دیں اور ساتھ ہی سیکرٹری صحت صاحب کو درخواست دی کہ میں معذور ڈاکٹر ہوں میری رہائش جناح ہسپتال لاہور کی ڈاکٹرز کالونی میں ہے میرے لئے اتنا سفر کرنا انتہائی دشوار گزار ہے۔ مجھے واپس جناح ہسپتال تعینات کیا جائے تو پرنسپل صاحب نے دو عدد لیٹر میں سفارش کی گئی کہ جناح ہسپتال میں چار سیٹیں خالی ہیں لہذا ڈاکٹر کلیم ملک ساقی کو جناح ہسپتال تعینات کر دیا جائے‘جس پر کوئی عمل نہ ہوا۔ اب پرنسپل صاحب نے مجھے گھر خالی کرنے کا نوٹس جاری کر دیا ہے بلکہ میرا گھر کسی دوسرے ڈاکٹر کو الاٹ کر دیا گیا۔حکومت پنجاب اور محکمہ صحت میرے حال پر رحم کرے۔ (کلیم اللہ ساقی‘ جناح ہسپتال لاہور)