ضعیف پنشنرز، عداوت اور استقامت شہباز

ایڈیٹر  |  ڈاک ایڈیٹر
ضعیف پنشنرز، عداوت اور استقامت شہباز

مکرمی! شہباز شریف جو خادم پنجاب کے نام سے معروف ہیں بڑی خوبیوں کے مالک ہیں تیز رفتاری سے میٹرو بنانا، سرعت سے غیر ملکی دورے کرنا اور عوام کو سہانے مستقبل کے تذکروں سے بہلاتے رہنا ان کا طرہ¿ امتیاز ہے۔ تاہم ایک خوبی ایسی ہے جس کا نمایاں کرنا بے حد ضروری ہے اور وہ ہے ضعیف پنشنرز کے ساتھ عداوت میں استقامت۔ عرصہ پانچ سال سے ملکی عدالتیں ہائی کورٹ سپریم کورٹ وغیرہ واضح فیصلے دے چکی ہیں کہ سرنڈرڈ پنشن کی بحالی کے وقت اس میں وہ تمام اضافے شامل کئے جائیں جو پنشنرز اپنی بقایا پنشن پر لیتا رہا ہے یعنی بحالی پنشن کے وقت پنشن کو دگنا کردیاجائے لیکن تمام عدالتی فیصلے استقامت شہباز کے کوہ ہمالیہ کے ساٹھ ٹکڑا کر پاش پاش ہوچکے ہیں۔اس استقامت پر انہیں پنشنرز کی طرف سے نشانِ استقامت دیاجاتا ہے۔ بہرحال یہ تو مشیت ایزدی ہے۔ پنشنرز کے عداوت کی وجہ بتانے کے خادم پنجاب تیار نہیں لہٰذا صبر کیجئے۔( اعجاز احمد(ر) ڈی ای او 27/B-6 اسلام آباد کالونی جیل روڈ سرگودھا)