بک شیلف......... ”خوابوں کے سلسلے“

ایڈیٹر  |  ڈاک ایڈیٹر
بک شیلف.........  ”خوابوں کے سلسلے“

شاعری پر مشتمل ”خوابوں کے سلسلے“ نسرین شوکت کی بہترین کاوشوں کا نمونہ ہے‘ جسے انہوں نے دو حصوں میں تقسیم کیا ہے۔ پہلے حصے میں ”راستے“ کے عنوان سے انہوں نے اپنے زمانہ¿ طالب علمی کی شاعری کو سجایا ہے جس میں نظمیں اور غزلیں شامل ہیں جبکہ دوسرے حصے کو ”منزلیں“ کا عنوان دیا گیا ہے جس میں غزلیات‘ قطعات‘ نظمیں شامل ہیں۔ یہ کتاب انکی منزل کی طرف پہلا سنگ میل ہے‘ وہ اپنی شاعری کے اس مجموعے کو اپنی اصل منزل پر پہنچنے کے فاصلے کو کم محسوس کر رہی ہیں۔ نسرین شوکت کا یہ شعری مجموعہ انکی بہترین کاوش ہے‘ لفظوں کی تراش خراش کرکے انہوں نے جس خوبصورتی سے انہیں کتابی شکل دی ہے‘ وہ پڑھنے والوں کیلئے ایک انوکھا تجربہ ہوگا۔ دیدہ زیب ٹائٹل کے ساتھ 204 صفحات پر مشتمل یہ کتاب ریڈسپاٹ پبلشنگ‘ پی او بکس 5041 ماڈل ٹاﺅن لاہور نے شائع کی ہے۔ فون 042-35313272 (تبصرہ : سلیم اختر)