آپریشن

ایڈیٹر  |  ڈاک ایڈیٹر
آپریشن

مکرمی! میرے دوست کی حادثہ میں 2جگہ سے ٹانگ ٹوٹ گئی۔ ہسپتا ل میں مریض درد کی شدت سے بے قرار تھا لیکن ڈاکٹر کہتے ہیں کہ جب تک مریض کی سانسیں بحال نہیں ہوتی آپریشن سے مریض کی جان کو خطرہ ہے لیکن لواحقین بضد تھے کہ ڈاکٹر جلد آپریشن کریں تاکہ انکی ہسپتال سے جان چھوٹے کچھ ایسی ہی کیفیت پاکستان کی ہے کہ پاکستان کے وجود کو خطرہ ہے اور کچھ مفاد پرست عناصر آپریشن کیلئے زور دے رہے ہیں عوام سوچیں کیا جو لوگ آپریشن کیلئے بضد ہیں انکی اسلام، پاکستان اور عوا م کیلئے کیا خدمات ہیں، ان لوگوں کی ذاتی زندگی کس حال میں گذر رہی ہے‘یہ اپنے مفاد کیلئے ملک و ملت کو بھی بربادکرنے سے نہیں کتراتے‘ طالبان آئین کے باغی ہیں تو یہ لوگ شریعت کے باغی ہیں ۔ اب نیم حکیموں کے آپریشن کے مشورے پرعمل کرکے اپنی عسکری قوت کو کمزور کر سکتے ہیں۔ کیا ہم بھول گئے کہ سقوط ڈھاکہ کے ذمہ دار کون لوگ تھے۔ تب تو نہ طالبان تھے اور نہ ہی شریعت کا مطالبہ‘ لیکن آپریشن کے حامی نیم حکیم موجود تھے جن کے مشوروں نے ملک کو ناکامی سے دوچار کیا۔(واجد ظہور عمان)