غم کی ندیا میں پھر ڈوب جانے لگی
روح کا چھالہ بڑا عید آنے لگی
کھڑکیوں کے بھی پردے سبھی گر گئے
درد بڑھنے لگا چھت ستانے لگی
چاند سے چپقلش چل رہی ہے ابھی
دل دْکھانے لگی رَت بجھانے لگی
ہر طرف اک لہر دل دریدہ سی ہے
عید آنے لگی جان جانے لگی
مرے احوال سے ہوش اْٹھنے لگے
کیا تھی دل کی لگی، کیا نبھانے لگی
الویرا یاسمین علی
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38