مکرمی! انٹرنیٹ نے کتاب کی جگہ لے لی ہے جس سے کئی والدین نے سکھ کا سانس لیا ہے۔ جس دور میں دو وقت کی روٹی پوری کرنا محال ہو وہاں پر ڈھیر ساری کتابیں خریدنا عذاب سے کم نہیں ہے جبکہ کتابوں کی قیمتیں بھی آسمان کو چھو رہی ہیں تو کیوں نہ ایک دفعہ ہی پیسے خرچ کر لئے جائیں پھر سوچیں دنیا آپ کے ہاتھوں میں ہو گی اور پھر جو چاہے انٹرنیٹ پر دیکھ سکتے ہیں۔ معلومات حاصل کر سکتے ہیں پڑھ سکتے ہیں۔ دوسرے ملکوں کی خبریں بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ انٹرنیٹ کی موجودگی طلباء کے لئے کسی نعمت سے کم نہیں اس سے بھرپور استفادہ کرنا چاہئے۔ (ماہم جاوید۔ لاہور)
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38