کرپشن ختم کرنے میں آپ کا کردار

ایڈیٹر  |  ڈاک ایڈیٹر
کرپشن ختم کرنے میں آپ کا کردار

مکرمی! آپ بدلے تو بدلے گا پاکستان کیونکہ ہر فرد اپنے طور پر کوشش کرے گا تو یقیناً اچھے ثمرات رونما ہونگے جس پاکستان کو 68 سال گزر گئے لیکن ابھی بھی وہ جوں کا توں مفلوج نظام زندگی چل رہا ہے کہیں کرپشن ہے تو کہیں خود کُشیاں، بے مقصدیت نوجوان بے حیائی، ڈکیتی جیسے جرائم بالخصوص اغوا برائے تاوان کی وارداتیں، تعلیم، صحت، بلدیات اور امن و امان قائم کرنے والے ادارے تباہ حالی کا شکار ہیں بے روزگاری کی شرح بڑھ رہی ہے غربت نے غریب کا چولہا ٹھنڈا اور خودکشیوں پر مجبور کر دیا ہے۔ (اُم طلحہ نذیر احمد ‘ فیصل آباد)