نکاسی آب اور حکومتی دعوے

ایڈیٹر  |  ڈاک ایڈیٹر
نکاسی آب اور حکومتی دعوے

مکرمی! صوبائی دارالحکومت لاہور میں تعمیروترقی کے کئی منصوبے جاری ہیں۔ میٹروٹرین فلائی اورز انڈرپاسز پر اربوں روپے خرچ کئے جا چکے ہیں مگر نکاسی آب کا مسئلہ جوں کا توں ہے۔ ہرسال مون سون کے موسم میں بارش ہونے کے بعد سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرتی ہیں اور متعدد بار میٹروبس کے زیرزمین سٹیشن بھی پانی سے بھر جاتے ہیں اس ضمن میں حکومت کو فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔(طیبہ اکمل لاہور کالج فارویمن یونیورسٹی)