بوڑھوں کا بھی خیال کیجئے

مکرمی! ارباب اختیار کو علم تو ہے کہ اس وقت بڑھاپا پنشن (OAB) کم از کم 2000/- روپے ہے جس سے دو میاں بیوی دو وقت کی روٹی بھی نہیں کھا سکتے۔ مزید برآں اسعمر میں بیماریاں بھی بسیرا کر لیتی ہیں جن کیلئے ادویات کی ضرورت ہوتی ہے۔ مرکزی/ صوبائی حکومتوں نے پنشنرز کی پنشن میں 20 فیصد اضافہ کر دیا ہے لیکن بڑھاپا پنشن میں ابھی اضافہ کا اعلان نہیں کیا گیا۔ التماس ہے کہ ہم بوڑھوں پر ترس کھاتے ہوئے کم از کم پنشن 5000/- روپے کی جائے ۔
(ملک محمد اکرم۔ لاہور)