علاج کروانے کی اپیل
مکرمی ! میں ایک ادارے میں دینی اور عصری علوم کا طالب علم ہوں، میں اپنی تعلیم کے ذریعے مستقبل میں قوم اور پاکستان کی خدمت کرنے کا جذبہ رکھتا ہوں مگر اس جذبے کی راہ میں مجھے ایک لاحق بیماری رکاوٹ ہے وہ یہ ہے کہ میں عرصہ دراز سے انتڑیوں کی بیماری میں مبتلا ہوں چیک اپ کے بعد ڈاکٹروں نے مشورہ دیا کہ اس کا آخری حل آپریشن ہے جس کا کل خرچہ ڈیڑھ لاکھ کے قریب ہے، میں ایک یتیم طالب علم ہونے کی وجہ سے یہ رقم میری بس کی بات نہیں،میری اپیل ہے ان لوگوں کیلئے جو کہ علم دوست ہیں اور انسانیت کی خدمت اور مدد کرنا چاہتے ہیں اس مشکل میں خدا کے واسطے ضرور میری مدد کریں ۔خدا تعالیٰ آپ کو اجر دیگا۔(حافظ محمد حسین :۔A-164بلاک ماڈل ٹائون لاہور اکائونٹ نمبر:1000952،MCBبینک برانچ لاری اڈہ مانسہرہ کوڈ نمبر1671)