وزیر خزانہ سے اپیل
مکرمی! وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بجٹ تقریر میں کہا تھا کہ کم پنشن ماہوار لینے والوں کی کم از کم 13000/-روپے کرنے کی تجویز ہے 6-5ہزار روپے ماہوار پنشن لینے والوں نے خداوند کریم کا شکریہ ادا کیا ور نوافل ادا کئے اور وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار کے لےے دعاوں کے انبار لگادیئے چھ ہزار سے کم پنشن لینے والوں 80برس سے زائد عمر پانے والے فوجی پنشنر اور وفات پانے والے فوجی پنشنرز کی بیوائیں تھیں جناب وزیر خزانہ صاحب بجٹ 2016-17بھی گزرگیا دوسرا بجٹ 2017-18بھی آنے والا ہے صرف تجویز ہی رہی 80سال سے زائد عمر پانے والے فوجی پنشنرز اور فوجی پنشنرز کی بیوہ جو اس قلیل پنشن پر اپنے دو تین تین یتیم بچوں کی پرورش کررہی ہیں اور اس قلیل پنشن پر کئی گئی روز فاقوں سے زندگی گزار رہے ہیں ہماری التجا ہے کہ کم پنشن لینے والوں کی پنشن میں 50فیصد آنیوالے بجٹ میں اضافہ کیا جائے۔تاکہ اس کمر توڑ مہنگائی میں زندگی گزار سکیں۔
(ملک امیر علی بوچھال کلاں،چکوال 0336-5925668)