تعلیم کی اہمیت
اسلامی تاریخ گواہ ہے مسلمانوں نے تعلیم وتربیت میں معراج پاکر دین دینا میں سر بلندی اور ترقی حاصل کی لیکن جب مسلمان علم اور تعلیم سے دور ہوئے وہ غلا م بنائے گئے-پاکستان بنانے کا خواب جس عظیم شخص نے دیکھا ا نہوں نے اپنے خواب کو پورا کرنے لیے قلم کی مد د لی مسلمانو ں میں تعلیم کی اہمیت کا شعور پیدا کیا اور قا ئداعظم کی جد وجہد نے پا کستا ن کی صو رت میں ا س خواب کو پورا کیا ۔بد قسمتی سے پا کستا ن میں وہ تعلیمی نظام قائم نہ ہوسکا جس کا خو اب محمد علی جناح نے دیکھا تھا۔ تعلیم حاصل کرنا پا کستان کے ہر شہری کا بنیادی حق ہے پاکستان کے ہر شہری کے کم سے کم حقوق ہیں جس میں تعلیم تیسرے نمبر پر آتی ہے ہر شہری کو اچھی تعلیم دینا حکومت کی ذ مہ داری ہے لیکن یہاں سرکاری اسکولوں کا جو حال ہے اس کے بارے میں جتنا لکھا جا ئے کم ہوگا۔ 50فیصدا ساتذہ سیاسی وابستگیوں کی وجہ سے بھرتی ہوتے ہےں‘30فیصد میرٹ پر اور 20فیصد اپنی ذمہ داری پر‘جن میں سے 70فیصد صر ف تنخواہ کے لیے نوکری کر تے ہےں اور ان میں سے بھی 30 فیصد استاد تو گھر بیٹھے تنخواہ حاصل کرتے ہیں ۔ کوئی پوچھنے والا نہیں کہ ا ساتذہ کر کیا رہے ہیں‘ بچوں کو پڑھا کیا رہے ہیں‘ بچے سیکھ کیا رہے ہیں- اگر تعلیمی اداروں پر سخت چیک اینڈ بیلنس رکھا جائے توکوئی بھی پاکستانی بچہ تعلیم سے محروم نہ رہے۔ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک تعلیم کی اہمیت کو سمجھتے ہیں اس ہی وجہ سے وہ پاکستان سے بہت آگے ہیں ۔(حنا محمد اسلم ۔کراچی)