مکرمی! ہم اہلیان گرین لین سٹریٹ 7آفیسرز کالونی والٹن روڈ لاہور کینٹ سوئی نادرن گیس پائپ لائن لمٹیڈ لاہور کے جنرل مینجر سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ڈپٹی چیف بلنگ آفیسر اور عملے کا محاسبہ کریں کیونکہ اس دفعہ جولائی کے بل 7اگست بروز اتوار کو چھٹی کے دن Deliverکئے گئے ہیں اور بلوں کی Due Date۔ 9اگست تھی۔ بلوں کے اوپر لکھا ہوا ہے کہ بل 26جولائی کو Issueہوئے تھے۔ سوئی گیس کے دفتر واقع گرومانگٹ روڈ گلبرگ کا آفیسرز کالونی تک کا درمیانی فاصلہ صرف 20منٹ کا ہے مگر بل Deliverکرنے والے اہلکار نے یہ فاصلہ 12دنوں میں طے کیا۔ محکمہ سوئی گیس کا عملہ جان بوجھ کر سوئی گیس کے بل لیٹ تقسیم کرتا ہے اور بل جمع کرنے کیلئے صرف دو دن کی مہلت دیتا ہے بعض اوقات غلط بل بھیجے جاتے ہیں اور پھر گیس میٹر غلط طور پر کاٹ دیئے جاتے ہیں اور ری کنکشن چارجز وصول کرنے کے کے باوجود کئی کئی دن میٹر نہیں لگائے جاتے۔ شکایت کرنے پر پانی غلطی تسلیم کرنے کی بجائے صارفین کو جھوٹا ثابت کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ اہلیان گرین لین سٹریٹ 7آفیسرز کالونی والٹن روڈ لاہور کینٹ)
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024