مکرمی! لاہور پنجاب کا دارلحکومت اور پاکستان کا دوسرا بڑا شہر ہے۔ لاہور کو پاکستان کا دل بھی کہتے ہیں۔ یہ ایک تاریخی شہر ہے۔ لاہور کو کئی تاریخی عمارات، مساجد، مقبروں اور باغات کی وجہ سے عالمی شہرت حاصل ہے۔ ان میں جہانگیر کا مقبرہ، شاہی قلعہ، شالامار باغ، بادشاہی مسجد شامل ہیں۔ لاہور میں بزرگوں اور صوفیائے کرام کے مزارات واقع ہیں۔ جن میں داتا گنج بخش، مادھولال حسین، حضرت شاہ جمال شامل ہیں۔ علامہ اقبال کا مزار بھی بادشاہی مسجد کے سامنے واقع ہے۔ لاہور کی سیر کرنے نہ صرف دوسرے شہروں سے لوگ آتے ہیں بلکہ دوسرے ملکوں سے بھی آتے ہیں۔ لاہور کی عوام کو زندہ دلان کہا جاتا ہے۔ لاہور کے لوگ کھانے کے بہت شوقین ہیں۔ لاہور میں بڑی تعداد ریسٹورنٹس موجود ہیں۔ فوڈ سٹریٹ یہاں کی مصروف ترین جگہ ہے۔ جہاں لوگ مختلف پکوانوں سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ انار کلی لاہور کا مصروف ترین بازار ہے۔ لاہور کا فورٹریس، لبرٹی مارکیٹ، مون مارکیٹ آج کے معروف تجارتی مراکز اور شالامار‘ شاہی قلعہ‘ شاہی مسجد‘ مقبرہ جہانگیر کی تاریخی یادگاریں ہیں۔ اعلیٰ درجے کے تعلیمی ادارے موجود ہیں۔ کچھ تعلیمی ادارے پاکستان بننے سے پہلے کے موجود ہیں۔ (سائرہ عاصم، لاہور)
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024