مکرمی! جنسی تشدد اور زیادتی کے واقعات جہاں ہمارے معاشرے میں بڑھتی ہوئی بے راہ روی اور قانون سے بے خوفی کو ظاہر کرتے ہیں وہیں یہ لمحہ فکریہ بھی ہیں۔ جس طرح میڈیا اور ذرائع ابلاغ میں غیر ملکی چینلز اور نیٹ کا ناجائز استعمال عام ہو رہا ہے اس سے منفی سوچ رکھنے والوں کے ہیجان میں اضافہ ہوتا ہے۔ اگر اس سلسلے میں قوانین پر سختی سے عمل درآمد ہو تو سزا کا خوف انسان کو ایسی مکروہ حرکت سے باز رکھنے میں معاون ثابت ہو۔ مگر قانون پر عملدرآمد کی صورتحال سب کے سامنے ہے۔ جسکی وجہ سے ملزموں کو سزا کا خوف نہیں رہتا۔ اسی وجہ سے جنسی تشدد، زیادتی اور جان سے مارنے کے واقعات بڑھتے ہیں۔ حکومت اسکے تدارک کےلئے سزاﺅں پر عمل درآمد یقینی بناتے ہوئے ایسے لوگوں کو بروقت کڑی سے کڑی سزا دے۔(ملک محمد عقیل ارشاد، لاہور)
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024