مکرمی! نہ جانے یہ الفاظ ابھی تک اپنے جوب کے حوالے سے تشنہ طلب کیوں ہیں کہ ابھی وہ وقت نہیں آیا کہ قوم کو ایک دفاعی ماحول میسر ہو جہاں ان کو ہر پہلو سے انصاف ملے ان کی معاشی معاشرتی اور سماجی ترقی کا امیج بلند ہو انصاف کی کلید احتساب ہے قوم کیلئے اب یہ ناممکنات سے ہے اور حقائق کو مسلسل سامنے دیکھتے ہوئے نظر انداز کرتے رہیں کیوں کہ مستقبل کی نسلیں اپنے اسلاف کی تاریخ کو سامنے رکھتے ہوئے ہم سے اچھی روایات کی متقاضی ہیں۔ ایسے محسوس ہوتا ہے کہ ہنوز دلی دور اسب کے مصداق ان انسدادی اقدامات کا قوم کی امیدوں کے آئین و قانون کے مطابق حوصلہ افزا نتائج کا بہت ہی کم عشر و عشیر سامنے آیا ہے قوم سوچتی ہے کہ یہ وطن عزیز بہت جدوجہد اور قربانیوں سے حاصل کیا گیا دنیا کی بہترین محل وقوع رکھنے والی ایٹمی اسلامی طاقت میں وہ کون سی با اثر لابیاں ہیں جو ہر معاملے کو سبوتاژ کر دیتی ہیں قوم کو ابھی تک وہی منزل نہیں ملی جس کی تلاش میں وہ مدت سے سرگرداں ہے قوم اور ملک کی بقاءاسلامی خودمختاری آزادی اور اچھے مستقبل کیلئے یہ احتساب ضروری ہے۔ توقع ہے حکومت جرت مند فیصلے کرے گی یہ حکومت کیلئے تاریخی موقع ہے ورنہ حکومت ملک اور عوام مسائل میں سلگتے رہیں گے۔(عائشہ بی بی، فیصل آباد)
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024