مکرمی! آج ایسی کون سی کھانے پینے کی چیز ہے جس میں ملاوٹ نہ ہوتی ہو۔ کھلا آئل ہو یا گھی، بیکری کی مصنوعات ہوں یا مصالحہ جات، دال، چاول، آٹا، زیرہ، شہد، مختلف مشروبات، گوشت، پولٹری، اسٹاک فیڈ غرض کس کس چیز کا نام گنواؤں؟ اس سے بڑی بدقسمتی ہماری کیا ہو گی کہ وطن عزیز میں 60 فیصد سے زائد شہریوں کو ملاوٹ شدہ خوردنی اشیاء فروخت کی جا رہی ہیں۔ خوبصورت پیکنگ میں ان مضر صحت اشیاء کے استعمال سے گلے، پیٹ، معدہ، مسوڑھوں، دانتوں، جگر، انتڑیوں میں سوزش کے ساتھ ساتھ دیگر بیماریوں کا شکار ہونے کے علاوہ بچے کی ذہنی صحت بھی متاثر ہوتی ہے، قانون بنے ہوئے ہیں صرف متعلقہ حکام جاگنے کی ضرورت ہے، فوڈ چیکنگ کے اداروں کو متحرک کیا جائے اور ملاوٹ کرنے والے لوگوں کو سخت جرمانے اور قید کی سزا دی جائے۔ (اقراء شبیر طاہر، لاہور)
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024