مکرمی! پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جس کے پاس ایٹم بم کے ساتھ دنیا کی ساتویں بڑی فوج ہے جو جدید ترین ہتھیاروں اور ایٹمی اسلحہ سے لیس ہے اور وہ جسمانی و اعصابی طورپر ہر امتحان میں دنیا بھر میں اپنا لوہا منوا چکی ہے۔ پاکستان کے اندر عالم اسلام کا سپہ سالار بننے کی تمام خوبیاں موجود ہیں۔ پاکستان کی قوم بہادر اور غیور ہے۔ اس کی فوج بھی بہادر اور غیرت مند ہے۔ ان تمام حقائق کے باوجود آج ہماری زندگی صرف رونے دھونے کیلئے باقی رہ گئی ہے۔ نہ فلسطین کو آزاد کرانے والا کوئی صلاح الدین ایوبی باقی رہا نہ ہندو لالے کو سبق دینے والا کوئی محمد بن قاسم‘ ابدالی‘ غوری یا غزنوی‘ نہ یورپ کو للکارانے والا طارق بن زیاد۔ وہ کہاں گئے جن کے گھوڑوں کے سموں سے بجلی لشکارے مارتی تھی۔(ایم اے شیدا‘مجاہد پاکستان۔ گولڈمیڈلسٹ لاہور کینٹ)
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38