برساتی نالہ کا بطور گندہ نالہ استعمال

ایڈیٹر  |  ڈاک ایڈیٹر
برساتی نالہ کا بطور گندہ نالہ استعمال

مکرمی! ہم آپ کی اطلاع اور حکام بالا کی توجہ علامہ اقبال ٹاﺅن میں بہنے والے برساتی نالہ کی طرف مبذول کراتے ہیں جس پر کمال مہربانی فرماتے ہوئے جناب خادم پنجاب میاں شہباز شریف نے کروڑوں روپے کے فنڈ منظور فرماتے ہوئے برساتی نالہ کے متبادل سڑک توڑ کر انڈر گراﺅنڈ پائپ لائن بچھوا کر یقین دہانی کرائی گئی تھی برساتی نالہ بطور گندہ نالہ استعمال نہیں کیا جائے گا لیکن بد قسمتی سے چھ سال گزرنے کے باوجود کروڑوں روپے خرچ کر بھی ابھی تک نالہ سیوریج کے طور پر استمال ہو رہا ہے۔ جس کی وجہ سے اہل علاقہ نہایت اذیب کا شکار ہیں آپ سے استدعا ہے فوری طور پر برساتی نالہ پر سیوریج کے گندہ پانی کو بند کرا کے متبادل تعمیر شدہ نظام کو جاری فرمایا جائے۔ سڑک کی ناقص تعمیر کا بھی جائزہ لیا جائے اور نئے سرے سے سڑک کی تعمیر کی جائے ۔ (ایس اے جبار علامہ اقبال ٹاﺅن لاہور)