مکرمی!پوری دْنیا میں یہود و نصاریٰ کو سب سے زیادہ نفرت جمعہ کے دن سے ہے اور وہ ہر جمعہ کو Black Friday کے طور پر مناتے ہی تھے لیکن اب یہودیوں نے اپنی زیرِ سایہ چلنے والے تمام کمرشل برانڈز پر ہر جمعہ کو ہوشربا شرح سے ڈسکاؤنٹ کی سیل لگا کر نیا قبیح تہوار متعارف کروا دیا ہے تاکہ جمعہ کے دن کو ـ"کالاجمعہـ" کے طور پر منایا جائے۔ اس سے بھی زیادہ تکلیف دہ عمل یہ ہے کہ ہم پاکستانی مسلمان بہن بھائی بھی اس کا شکار بنتے جا رہے ہیں۔ یہودیوں کی دیکھا دیکھی کچھ لنڈے کے پاکستانی انگریزوں نے بھی بلیک فر ائڈے منانا شروع کردیا ہے اور اپنی فرنچائزز پر اس کے پوسٹرز لگادیے ہیں اور میڈیا پر باقاعدہ مہم چلائی جا رہی ہے۔بلاشبہ جمعۃالمبارک کا دن اللہ تعالیٰ کا پسندیدہ دن ہے اور اس کی فضیلت کو عیدین سے تشبیہ دی گئی ہے۔ ہم مْسلمان بکھرے ضرور ہیں لیکن ایمان نہیں گنوایا کہ اپنے ہی مْلک میں ایک مبارک دن کو منحوس دن بننے دیں۔ قیامت جمعہ کے روز واقع ہونی ہے تو یہ روز یعنی جمعہ تو کافروں کیلئے " کالا" ہی ہوا کہ ان خبیثوں کیلئے اْس دن سے کبھی نہ ختم نہ ہونیوالاعذاب، ذلت اور رْسوائی کا مْعاملہ شروع کر دیا جائے گاجبکہ مْسلمانوں کیلئے تو ہر جمعہ سنہری ہے تو ہم ان شاء اللہ اسے گولڈن فرائیڈے یعنی سْنہری جمعہ کے طور پریاد کریں گے۔ میڈیا ، والدین ، اساتذہ اورعلماء کرام اس حوالے سے اپنا کردار ادا کریں تو ایسی قبیح رسوم سے چھٹکارا مل سکتا ہے۔عبدالعلیم قمر (قصور)
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024