فلم انڈسٹری بحران کا شکار

مکرمی! پاکستان فلم انڈسٹری دن بہ دن معاشی بحران کا شکار ہوتی جا رہی ہے۔ اس کی سب سے بڑی وجہ سرمائے کی کمی ہے اور دوسری فلم انڈسٹری میں پڑھے لکھے لوگوں کی تعداد کا نہ ہونے کے برابر ہونا ہے۔ مصنف اور پروڈیوسر کے پاس اتنا علم، ادراک او شعور نہیں ہوتا کہ وہ عالمی تو کیاایک اچھی فلم ہی بنا سکیں۔ اس وجہ سے فلم انڈسٹری زوال کا شکار ہو گئی ہے۔ فلمساز وںکو چاہئے کہ وہ اچھے رائٹرز اور ڈائریکٹرز کو فلم انڈسٹری میں لائیں جو معیاری فلم بنانے میں مہارت رکھتے ہوں۔ جس سے معاشرے کے تمام پہلو¶ں کی عکاسی ہو سکے۔ حکومت بھی اس حوالے سے فلم انڈسٹری کی سرپرستی کرے۔ پاکستان فلم انڈسٹری کی بحالی کے لئے ایسی اکیڈیمز کا قیام عمل میں لایا جائے جس سے نئے اداکار اپنی صلاحیتوں کو مزید بہتر کر سکیں۔(حمیرا واحد شعبہ ابلاغیات گورنمنٹ فاطمہ جناح کالج (چونا منڈی لاہور )