مکرمی! پاکستان دنیا کا واحد اسلامی ایٹمی نظریاتی اور اسلامی ملک ہے۔ جس کو اپنے پرائے، دوست، دشمن ہر کوئی دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہا ہے۔ اسکے باوجود پاکستان مضبوط ہے۔ کتنے مضبوط اعصاب کا مالک ہے یہ ابھی تک قائم و دائم ہے۔ اپنا ایک بازو حکمرانوں کے اقتدار پر قربان کر دیا۔ اسکی شہ رگ پر بھارت کی چھری ہے۔ پہلے زرعی ملک کی معیشت زراعیہ کو صنعتی معیشت میں تبدیل کیا گیا۔ اب صنعت پر بھی درآمدی گینگ اور مافیا کا قبضہ ہے۔ باقی معیشت پر یو ایس ایڈ کے ہاتھی کا قبضہ ہے۔ ہم نے نیٹو، سنٹو اور دولت مشترکہ سے علیحدگی اختیار کی تھی کہ ہم آزاد ہونا چاہتے تھے۔ آج’’یو ایس ایڈ پروگرام‘‘ ہی غلامی کا سب سے بڑا ثبوت ہے۔ اگر کراچی کے موجودہ حالات بھی خدانخواستہ مشرقی پاکستان طرز پر کنٹرول کئے گئے تو پھر یہ بھارتی خواب کو حقیقت کا رنگ دے دیا جائے گا۔ (ڈاکٹر محمد ارشد فانی)
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024