مکرمی! تعلیم کے میدان میں سکولوں کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں جہاں تعلیم حاصل کرنے کے بعد طلبہ اعلیٰ تعلیم کے حصول کے قابل ہوتے ہیں موجودہ دور میں سرکاری کالجز کا معیار تو پھر کسی حد تک مناسب ہے لیکن سرکاری سکولز کا تو یہ حال ہے کہ اساتذہ سکولوں میں آتے ضرور ہیں بھاری تنخواہیں بھی لیتے ہیں لیکن ان میں سے زیادہ تر کا تعلیم اور طلبہ سے دور کا بھی واسطہ نہیں ۔ سکولوں میں صرف حاضری لگانے ہی آتے ہیں رہی سہی کسر کوچنگ سینٹرز نے پوری کر دی ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ ان سرکاری سکولز کا معیار بہتر بنانے کیلئے حکومت فوری اقدامات کرے۔ (روزی خادم، گورنمنٹ فاطمہ جناح برائے خواتین، لاہور)
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38