مکرمی! سرفراز کالونی جوہرآباد تحصیل و ضلع خوشاب میں جامع مسجد صدیق اکبرؓ زیر تعمیر ہے۔ مسجد کی دیواریں مکمل ہو چکی ہیں۔ اہل محلہ کے پاس چھت ڈالنے کے لئے گنجائش نہیں ہے۔ مسجد ہذا میں پانچ وقت نمازیں جمعہ‘ اور حفظ و ناظرہ (قرآن پاک) کے لئے انتظام کیا گیا ہے۔ تقریباً ایک سو کے لگ بھگ بچے اور بچیاں قرآن پاک کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ معمولی سے چھپر میں بہت ہی مشکل سے گزارا ہو رہا ہے۔ اہل محلہ غریب لوگ ہیں مخیر حضرات اس کار خیر میں حصہ لیں اور مسجد کا کافی کام کروانا ہے لیکن ترجیحاً چھت کے تعمیر کیفوری ضرورت ہے جس کی تعمیر لاگت تقریباً تین لاکھ ہے۔ (خادم مسجد۔ قاری ضیاء القادر 0307-7607860)
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38