مکرمی! نیم کی افادیت قاری حضرات پڑھ کر اللہ کی اس عظیم نعمت سے فائدہ اٹھائیں۔ خدانخواستہ کسی مریض کے مسوڑھوں کو کینسر ہو جائے تو اس کیلئے نیم اکسیر ہے۔ وضو بھی نیم کی مسواک سے کیا جائے تو اس کے بے شمار طبی فوائد ہیں اور مسواک کا ثواب بھی الگ ہے۔ اللہ تعالیٰ نے ہر بیماری کا علاج رکھا ہے۔ مثلاً کالی مرچ کینسر کو ختم کرتی ہے۔ سبز قہوہ کینسر کیلئے مفید ہے۔ مصری قہوہ کرکدے بلڈ پریشر کے لئے بہتر ہے۔ یہ قہوہ سعودی عرب میں دستیاب ہے۔ اس قہوے کی پتیاں گہرے سرخ رنگ کے گلاب کی پتیوں کی طرح ہوتی ہیں۔ اگر بلڈ پریشر زیادہ ہو تو کرکدے کا قہوہ بلڈ پریشر کی اوپر والی سطح کو کم کر دیتا ہے۔ اگر بلڈ پریشر کم ہو تو یہ قہوہ بلڈ پریشر اوپر لا کر انسان کو ٹھیک کردیتا ہے۔ کلونجی اور آب زم زم ہر بیماری کا علاج ہیں۔ عجوہ کھجور دل کے مریض کیلئے مفید ہے۔ سات عجوہ کھجوریں صبح نہار منہ کھانے سے زہر اور جادو اثر نہیں کرتا۔ یہ تمام باتیں طبی نبویؐ کی کتب میں تحریر شدہ ہیں۔(ڈاکٹر لیاقت نیازی لاہور)
ایرانی صدر کا دورہ، واشنگٹن کے لیے دو ٹوک پیغام؟
Apr 24, 2024