ایک معقول تجویز
مکرمی! بری ،بحری اور ہوائی فوج کے نئے سر براہوں کی تقرری کے موقع پر تین یا چار نام وزیر اعظم کو بھیج دیے جاتے ہیں جن کی زاتی پسند پر ایک کو سربراہ نامزد کر دیاجاتاہے اور جو سینیئر افسران نظر انداز کر دیے جاتے ہیں وہ مستعفی ہو جاتے ہیں۔ہونا تو یہ چاہئے کہ جو افسر بھی مقدم ترین ہو اس کو سربراہ ہونا چاہئے اس میں وزیراعظم صاحب کی زاتی پسند کئی قسم کی خرابیوں کا باعث بن سکتی ہے۔کیا ہمارحزب اختلافات کے رہبران اور تجزیہ نگار حضرات اس معاملے پر غور فرمائیں گے؟(لیفٹینٹ کرنل ر حامد محمود 0515565450 راولپنڈی)