مکرمی! قوم نے جب ایک بندے کو علامہ اور ڈاکٹر مان لیا اور بعض لوگوں کے بقول نام نہام اور ہوم میڈ شیخ الاسلام ہونے کے باوجود شیخ الاسلام کے ٹائٹل پر بھی خاموشی اختیار کر لی تو اس کے باوجود یا شیخ قوم سے اور کیا منوانا چاہتے ہیں اپنے آپ کو موثر ثابت کرنے کے لئے کبھی فرماتے ہیں کہ حضورؐ نے انہیں خواب میں اپنی عمر جتنی عمر کی بشارت دی تھی کبھی ارشاد ہوتا ہے کہ انہیں عالم رویا (خواب) میں انیس سال امام ابو حنیفہؒ نے تعلیم و تربیت دی ہے۔ کبھی اسلام کی گذشتہ ہزار سالہ تاریخ خود کو سب سے بڑا سکالر قرار دے ڈالتے ہیں اور کبھی کارل مارکس اور یقین سے بڑھ کر انقلابی گردانتے ہیں یا شیخ! آپ کے سامنے مرزا قادیانی کی مثال ہے جس ایک ہی دفعہ بنی اور مسیح موعود ہونے کا دعویٰ کر ڈالا تھا اور وحی لانے والا ’’ٹیچی‘‘ فرشتہ بھی تخلیق کر لیا تھا‘ آپ بھی ایک ہی دفعہ کوئی ایسا ہی پرچہ کھول لیں۔ (محسن امین تارڑ ایڈووکیٹ )
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024