مکرمی! ہمارے ہاں چیک اینڈ بیلنس کا موثر نظام نہ ہونے کی وجہ سے مینوفیکچرز حضرات راتوں رات امیر ہونے کے چکر میں اپنی مصنوعات کو اپنی مرضی اور من مانی کے نرخوں میں فروخت کرنے کے لئے ان کی مصنوعی قلت پیدا کرکے انہیں بلیک میں فروخت کرکے غریبوں کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالتے ہیںستم ظریفی ہے کہ ارباب اختیار کی غفلت و نااہلی اور بے حسی کے سبب گلہڑ اور رسولی کے مریضوں کی لازمی دوا تھائراکسن کا سو گولیوں کا پیک مصنوعی قلت کے سبب پانچ سو روپے سے بھی زیادہ قیمت میں بلیک میں فروخت ہو رہا ہے۔(وحید مراد باغبانپورہ لاہور)
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38