مکرمی! لیسکو چیف کی توجہ بجلی چوری کیخلاف مہم میں سب ڈویژن مانانوالہ کے غیر سنجیدہ رویہ کی طرف دلانا چاہتا ہوں۔ 18 اکتوبر کو رات 8:42 پر میں بجلی چوری کی اطلاع دینے کیلئے (03470011623) پر فون کیا کہ ’’آپ ایس ڈی او مانانوالہ ہیں‘‘ تو جواب ملا، ’’ایس ڈی او کا نمبر ہے تو ظاہر ہے ایس ڈی او ہی بول رہا ہوں‘‘ میں نے کہا آپ کی سب ڈویژن میں بجلی چوری ہو رہی ہے تو انہوں نے کال منقطع کر دی جب میں نے دوبارہ پی ٹی سی ایل سے نمبر ملایا تو کہنے لگے نہیں چوری ہو رہی۔ اور ساتھ ہی نمبر بند کر دیا۔ لیسکو چیف ایس ڈی او مانانوالہ اور ایکسیئن شاہکوٹ کو ہدایات جاری کریں ایسے غیر ذمہ دار اہلکار کا سراغ لگاکر اس کو کم از کم ریجن بدر کریں۔ ایسا نہ ہو اپنے ہی اہلکاروں کی وجہ سے بجلی چوری مہم ناکام ہو جائے۔ ’’مجھے خوف آتش گل سے ہے، کہیں چمن کو جلا نہ دے‘‘ (شاہ نواز تارڑ)
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38