مکرمی! وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف صحت کے حوالے سے پنجاب کے عوام کو تمام سہولیات فراہم کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔ مریضوں کیلئے مفت ادویات فراہم کی جا رہی ہیں، غریب مریضوں کے مکمل علاج کیلئے حکومت پوری طرح سپورٹ کرتی ہے۔ اب تو وزیراعلیٰ نے تمام اختیارات بھی ایم ایس کو منتقل کر دیئے ہیں۔ اسکے باوجود اب بھی مریض درد بدر کی ٹھوکریں کھانے اپنے مریضوں کا علاج کروانے کیلئے سفارشیں ڈھونڈنے اور رشوت دینے پر مجبور ہیں اور جو مریض علاج کیلئے ہسپتال جائیں انہیں لمبی لمبی لائنوں میں انتظار کرنا پڑتا ہے۔ اگر مریض جلدی کرنے کا کہے تو ڈاکٹرز پرائیویٹ ہسپتال میں لے جانے کا کہتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سے گزارش ہے کہ وہ تمام ہسپتالوں کا نوٹس لے کر عوام کو بروقت صحت کی سہولیات فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں اور جو کوئی بھی اپنی ذمہ داری پوری نہیں کر رہا اس کے خلاف ایکشن لیں۔(ملک محمد عقیل ارشاد، لاہور)
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024