مکرمی!پانامہ لیکس پر صرف وزیراعظم محمد نواز شریف کوہی کیوں ٹارگٹ کیا جا رہا ہے کیا پاکستان کے دیگر سیاستدان اس احتساب سے مبرا ہیںاحتساب تو سب کا ہونا چاہیے ۔تحریک انصاف کے اس رویے سے ملک کی بدنامی ہو رہی ہے ۔ دو نومبر کی اسلام آباد شٹ ڈائون کال تحریک انصاف کی غیر سنجیدہ سیاست کی مظہر نظر آتی ہے۔ اب جبکہ پانامہ لیکس کیس کی سماعت سپریم کورٹ میں مقرر ہو چکی ہے اور یکم نومبر کی تاریخ اس کیس کی سماعت کے لیے مقرر بھی جا چکی ہے، اسلام آباد شٹ ڈائون کال کا کیا جواز ہے۔ لگتا ہے پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین کا کسی پر اعتماد نہیں یہ منفی سوچ کا عکاس ہے۔ ملک و قوم کے مفاد میں مثبت سیاست ہونی چاہیے گھرائو جلائو اور شٹ ڈائون جیسی کالیں ترقی کی راہ پر گامزن معیشت کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوششیں ہیں۔ احتساب کا متفقہ قانون آنا چاہیے جن کا واحد راستہ پارلیمنٹ ہے جہاں 20کروڑ عوام کے نمائندے موجود ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کو اپنے اسلام آباد بند کرنے کے فیصلہ پر نظر ثانی کرنی چاہیے اور عدالتی فیصلے کا انتظار کرنا چاہیے ورنہ منفی سیاست کو فروغ دے کر پاکستان تحریک انصاف اپنا ہی سیاسی نقصان کر ے گی۔ (محمد ارشد ساہیوال)
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38