مکرمی! ہمارا دین اسلام پرامن مذہب ہے جو انسان کو برائیوں اور گناہوں سے نکال کر نیکی کی راہوں پر گامزن کرتا ہے۔قرآن پاک کی ایسی کوئی آیت نہیں اور نہ رسول اللہ ﷺ سے کوئی ایسی بات یا ایسا عمل ثابت ہے کہ اُنہوں نے ستارہ شناسوں کے پاس جانے کا کہا ہو اگر معاشرے کی بات کی جائے تو عوام اپنا دین ایمان ایک طرف رکھ کر اپنی مجبوریوں کی خاطر نجومیوں کے پاس جاکر اُنہیں ہزاروں اور لاکھوں روپے دیتے ہیں تاکہ ہمارا کام ہوجائے۔ضرورت ہے حکومت معاشرے میں ایسی برائیوں کو ختم کرنے کیلئے اقدامات کر کے سادہ لوح لوگوں کو لوٹنے والے جعلی ستارہ شناسوں اور عاملوں کو لگام دے ۔ پیسوں کے لالچ میں ستارہ شناسی کافروں کا کام ہے۔ کافر جب بھی شادی بیاہ ، کاروبار یا کوئی بھی معاملات کرنے لگتے ہیں تو پہلے ستارہ شناسی کرتے ہیں۔ حکومت پاکستان سے سوال ہے کہ ان فراڈی،جعلی ستارہ شناسوں کو اب تک نہ پکڑنے کی کیا وجوہات ہیں ؟ یہ کھلم کھلا لوگوں کا ایمان خراب کرتے ہیں اور کوئی ا ن کو پوچھنے والا ہی نہیں! حکومت پاکستان جعل ساز بدعتی ستارہ شناسوں کو گرفتار کرے اور علمائے کرام ایسے لوگوں پر کفر و شرک کا فتویٰ صادر فرمائیں۔.
(عبدالہادی قریشی، اسلام آباد)