مکرمی! تصوف اور فقر کے نام پر جگہ جگہ ضعیف العقیدہ سادے مسلمانوں کو برباد کیا جا رہا ہے۔ اب بعض جگہوں پر خواتین نے اپنی ٹیم بنا کر غوث الاعظم کی گیارہویں کی آڑ میں شرمناک اور گھناﺅنے کھیل کا آغاز کر دیا ہے حضرت غوث اعظم کی روح ان میں داخل ہوکر باتیں اور علاج بتاتے ہیں۔ کئی افراد یہ کہہ کر لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں کہ حضرت سلیمان پارس ؓ کی حاضری ان میں ہوتی ہے۔ اسی طرح کئی خواتین ایسے درندہ صفت انسانوں کے چکر میں پھنس کر اپنا گھر برباد کر چکی ہیں۔ ایسے افراد کا عوامی سطح پر محاسبہ ہونا چاہئے۔ جہاں مناسب ہو‘ وہاں قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کو بتایا جائے۔ قومی اخبارات کے صحافیوں‘ ریڈیو‘ ٹی وی نمائندگان اور سماجی کارکن و علماءسے اپیل کرتا ہوں کہ اس غیر اسلامی دھندا کے خلاف عوام میں بیداری پیدا کریں۔(سردار شمس القمر نقشبندی ‘ خادم دربار حضرت سلیمان پارس جہلم)
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024