چیف جسٹس تصدیق حسین جیلانی خواجہ جواد سے اپیل

ایڈیٹر  |  ڈاک ایڈیٹر
چیف جسٹس تصدیق حسین جیلانی خواجہ جواد سے اپیل

مکرمی ! ہم پاکستان ریلوے کے سکولز اور کالجز کے اساتذہ ہیں۔ ہم تقریباً 15 سال سے مقدس فریضہ سرانجام دے رہے ہیں۔ ایم اے/ ایم ایس سی + بی ایڈ کے بعد ہماری تنخواہ 9 ہزار سے 10 ہزار روپے ہے۔ 89 ڈیز کے بعد بریک آتا ہے اور ایک دن کی تنخواہ کاٹ لی جاتی ہے۔ لوکو ورکشاپ کے ملازمین، ریلوے ہسپتال کے ڈاکٹرز اور نرسز، دیگر عملہ مستقل ہو گیا۔ ڈاکٹر چائلڈ ویلفیئر فنڈ سے تنخواہ لیتے تھے لیکن اساتذہ کو آج تک مستقل نہیں کی اگیا۔ اتنے مقدس پیشے کے ساتھ اتنی ستم ظریفی۔ پانچ سال سے ہماری تنخواہ میں ایک روپے کا اضافہ نہیں ہوا۔ خدارا سوموٹو ایکشن لے کر ہمیں مستقل کروا دیں۔ (پاکستان ریلوے فنڈ ٹیچرز)