پاکستان کرکٹ بورڈ میں اقتدار کی جنگ

ایڈیٹر  |  ڈاک ایڈیٹر
   پاکستان کرکٹ بورڈ میں اقتدار کی جنگ

مکرمی! موجودہ حکومت نے اقتدار سنبھالتے ہی پاکستان کرکٹ بورڈ اور نادرا پر یلغار کردی،نادرا کے چیف طارق ملک تو سکون سے علیحدہ ہوگئے  سابق نگران وزیر اعلیٰ نجم سیٹھی کو آئوٹ آف دی وے چیئرمین کرکٹ بورڈ مقرر کردیا گیا ،بورڈ کے سابق چیئرمین ذکا اشرف نے آسانی سے ہار نہ ماننے کا فیصلہ کیا اور اپنی برطرفی کو عدالت میں چیلنج کردیا، کچھ روز قبل اسلام آباد ہائی کورٹ نے نجم سیٹھی کوفارغ کرکے ذکا اشرف کے حق میں فیصلہ دے دیا،وہ کچھ گھنٹے چیئرمین پی سی بی رہے سپریم کورٹ کے بینچ نے تیسری مرتبہ نجم سیٹھی کے حق میں فیصلہ دے کر دونوں کی معطلی اور بحالی کی ہیٹ ٹریک مکمل کردی،ان اوپر تلے فیصلوں نے پوری دنیا میں جگ ہنسائی کا ایک اور موقع فراہم کردیا اور پورے ملک میں مختلف چہ مگوئیاں ہونے لگ گئیں،اداروں کے حوالے سے ہماری تاریخ کبھی بھی شاندار نہیں رہی بلکہ اداروں کی بجائے شخصیات کو ہی اہمیت دی گئی جس کی وجہ سے ہمارے ادارے مضبوط نہیں ہوسکے،پی سی بی میں جاری میوزیکل چیئرکا کھیل اور تو پتہ نہیں نہیں لیکن ملکی کرکٹ اور قومی کرکٹ ٹیم کو بہت نقصان پہنچا رہا ہے اور دنیا بھر میں ساکھ الگ متاثر ہورہی ہے۔اسی طرح کا کھیل اولمپک ایسوسی ایشن کے ساتھ بھی ہوچکا ہے جس کی وجہ سے اولمپک گیمز میں پاکستانیوں کھلاڑیوںکی شرکت پر پابندی لگ گئی تھی ۔اس سے پہلے کہ پی سی بی کے معاملات پر انٹر نیشنل کرکٹ کونسل مداخلت کرے کوئی تو ہو جو اس جگ ہنسائی کو روکے۔(چوہدری عبدالرزاق ۔101-Wہاوسنگ کالونی ۔چیچہ وطنی)