پاکستان کا جس جس نے بُرا چاہا

ایڈیٹر  |  ڈاک ایڈیٹر
  پاکستان کا جس جس نے بُرا چاہا

مکرمی! پاکستان کا جس جس نے بھی برا چاہا انجام اس کا بخیر نہیں ہوا۔ پاکستان کو دولخت کرنے والی سوچ کے حامل کرداروں میں بھٹو اور اس کا تمام خاندان عبرت کا نشان بنا۔ مجیب الرحمن اور اس کا تمام خاندان قتل ہوا صرف حسینہ بچی ، اندرا گاندھی بمعہ اپنے بیٹوں کے کس انجام کو پہنچے اور یحییٰ کی قبر پر کوئی جانا پسندنہیں کرتا۔ باچا خاں کو موت کے بعد اس مٹی نے اسے قبول ہی نہیں کیا اب تازہ ترین جیو اور جنگ گروپ کا انجام سب کے سامنے ہے۔ اب پاکستان کو لوٹ کر اثاثے اور مال بنانے والوں کے عبرتناک انجام کی سیریز چلنے کی اب باری ہے۔ پاکستان کو نوچ نوچ کر کھانے والوں کو کیا خبر ہے کہ جس نسل کیلئے یہ پاپ کما کر بینک بھرے ہیں۔اس کے استعمال میں بھی یہ مال و زر آنا ہے کہ نہیں۔ یہ مملکت خداداد ہے اس کا برا چاہنے والوں سے وہ خود نبٹتا ہے۔
( محسن امین تارڑ ایڈووکیٹ۔0323-3355090)