شیشہ کیفے

ایڈیٹر  |  ڈاک ایڈیٹر
شیشہ کیفے

 مکرمی! آپ کے اخبار کی وساطت سے میں اعلیٰ حکام کی توجہ ایک سنگین مسئلے کی طرف دلواناچاہتی ہوں جو کہ شیشہ کیفے کے بڑھتے ہوئے رجحان پر ہے۔پابندی کے باوجود اندرون لاہور میں بہت سے شیشہ کیفے اب بھی کھلے ہیں اور ان میں مختلف قسم کے ذائقوں کا شیشہ فراہم کیاجارہا ہے وزیراعلیٰ شہباز شریف سے اپیل ہے کہ اس پر سنجیدگی سے ایکشن لیاجائے اور ایسے شیشہ کیفے جو پابندی کے باوجود بھی کھلے ہیں انہیں فائن کیاجائے اور بند کروایاجائے نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں انہیں اس زہر آلود برائی سے بچانا حکومت کی ذمہ داری بھی ہے اور فرض بھی۔(ہانیہ سلیم ۔ لاہور)