الطاف بھائی کی واپسی

ایڈیٹر  |  ڈاک ایڈیٹر
 الطاف بھائی کی واپسی

مکرمی! متحدہ قومی محاذ(ایم ایم اے) کے بیانات سے محسوس ہوتا ہے کہ لندن میں اُن کی خود ساختہ جلا وطنی جلد ختم ہونے والی ہے لندن چھوڑنے کے بعد وہ کہاں قیام کرتے ہیں اس کے متعلق قیاس آرائیاں جاری ہیں۔ گمان غالب ہے کہ وہ پاکستان واپسی کا ارادہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے لندن سے اپنے ویڈیو پیغامات اور خطبات میں اس خواہش کا اظہار بھی کیا ہے، سارا ملک ان کی آمد کا منتظر ہے سندھ کے عوام کو اُن کی ضرورت ہے وہ جہاں بھی جائیں عوام اُن کا والہانہ استقبال کریں گے۔پاکستان آمد کے بعد اگر وہ رُودل سندھ میں قیام کرنا پسند کریں تو وہاں اُن کو ان کی توقع سے بڑھ کرپذیرائی حاصل ہوسکتی ہے اور وہ پرانے سندھیوں کی سیاسی امور راہنمائی کرکے اُن کو معاشرے میں وہ اعلیٰ مقام دلوا سکتے ہیں اور اُن کے دل میں گھر کرسکتے ہیں۔ (فارماسسٹ ظفر اقبال سندھو۔گجرات)