کردار کا غازی

مکرمی ! ایم کیو ایم کے سربراہ الطاف حسین نے لاہور‘ راولپنڈی اور ملتان کے کنونشوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم برسر اقتدار آ کر قوم کی دولت لوٹنے والوں کی جائیدادیں فروخت کر کے ایک ایک پائی وصول کرے گی ہم بڑی بڑی جاگیریں اور محلات میں سکول اور ہسپتال بنا دیں گے وغیرہ وغیرہ۔ الطاف حسین کاغذ کا نہیں بلکہ اصلی شیر ہے ہم الطاف حسین کو پنجاب کیا خیبر پختونخواہ پی کے اور بلوچستان میں بھی دیکھنا چاہتے ہیں لیکن لندن کی پُرفضا مقام پر بیٹھ کر تقریریں نہ کریں بلکہ پاکستان آ کر شیر ببر بن کر سیاست کریں اور حقیقی جاگیرداری نظام ختم کرنے کے لئے اپنا منشور پیش کریں جس میں ہر جاگیردار کے پاس بارہ ایکڑ سے زیادہ زمین نہ ہو گی۔ الطاف حسین اگر پاکستان آ کر سیاست نہیں کرتے تو میرے نزدیک الطاف حسین کردار کے غازی نہیں بلکہ گفتار کے غازی بننا چاہتے ہیں۔ (رانا ریاض احمد ساہیوال۔ فون 0321-6907357)