ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی جناب رانا مشہود کے نام

مکرمی ! پی پی حلقہ 149 کی یونین کونسل نمبر 86 کے علاقے میں محلے داروں اور ناظم یونین کونسل کی کوششوں سے تاج پارک نزد ایک مینار والی مسجد کے ساتھ مدرسہ میں فلٹریشن پلانٹ کی منظوری ہوئی تھی‘ جب ٹھیکیدار کام شروع کرنے لگا تو آپ کے سیکرٹری اور کوآرڈی نیٹرز آپ کے ریفرنس کو استعمال کرتے ہوئے کام کو رکوا دیا اور کہا کہ اگر یہاں فلٹر پلانٹ لگایا گیا تو ادائیگی نہیں ہونے دیں گے۔ اب صورت حال یہ ہے کہ سارا محلہ ایک طرف ہے اور یہ تینوں ایک طرف ہیں ہر محکمے میں آپ کا نام غلط طور پر استعمال ہو رہا ہے۔ براہ کرم فوری توجہ دیتے ہوئے اس مسئلے کو حل کریں۔ (اہل علاقہ تاج پارک‘ ستار پارک‘ دلکشا پارک‘ راجہ محمد اسحاق نوشاہی پارک‘ راج گڑھ لاہور فون 0321-8480515)