ٹاﺅن شپ میں ٹرانسپورٹ کے سنگین مسائل

مکرمی! ٹاﺅن شپ و گرین ٹاﺅن کے ہزاروں مکین ٹرانسپورٹ کے سنگین ترین مسائل پر سراپا احتجاج ہیں ٹرانسپورٹ کے متعلقہ حکام کی بے حسی اور عدم توجہی نے عوام کو ذہنی کرب میں مبتلا کر کے رکھ دیا ہے ٹاﺅن شپ و گرین ٹاﺅن میں بسوں اور ویگنوں کی شدید قلت کے باعٹ منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہوتا ہے سینکڑوں طلباءو طالبات اور مختلف دفاتر جانے والے حضرات سخت پریشان ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے 300بسیں چلانے کا اعلان کیا تھا لیکن ابھی تک اس پر عمل درآمد نہ ہوسکا سستی اور معیاری سفری سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ ہم وزیراعلیٰ پنجاب اور محکمہ ٹرانسپورٹ حکام سے پر زور اپیل کرتے ہیں کہ ٹاﺅن شپ و گرین ٹاﺅن میں ہنگامی بنیادوں پر ٹرانسپورٹ کی قلت دور کرنے کیلئے نئی بسیں چلائی جائیں اور انکے ساتھ ساتھ ویگنوں کے روٹ بھی بحال کئے جائیں تاکہ بس مالکان کی اجاراداری ختم ہوسکے۔محمد سرفراز خان سماجی رہنماو اہلیان ٹاﺅن شپ لاہور