جناب چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل۔

مکرمی! چیف جسٹس آف پاکستان جناب افتخار محمد چوہدری صاحب سے اپیل ہے کہ کچھ عرصہ قبل کو آپریٹو متاثرین کواصل رقوم اور منافع کی ادائیگی کی گئی ہے۔جس میں پانچ کو آپریٹو سوسائٹیز ہیں لیکن اتفاق کوآپریٹو کامرس کارپوریشن لمیٹڈ کے کھاتے داران کو منافع کی ادائیگی نہیں کی گئی ہے۔ ہم پنجاب کو آپریٹوز بورڈ برائے لیکویڈیشن کے دفتر جاتے ہیں۔مگربورڈ حکام کہتے ہیں کہ اس وقت بورڈ کے پاس کو آپریٹو کے اثاثے 40ارب روپے کے موجود ہیں۔جس پر لینڈ مافیا قابض ہے اور ان کے مقدمات انٹی کرپشن اور مختلف عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔چیئر مین پنجاب کو آپریٹو بورڈ برائے لیکویڈیشن نے کہا کہ کو آپریٹو بورڈ کے پاس راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان، لاہور سمیت دیگر اضلاع میں اثاثہ جات موجود ہیں۔ ہم چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کرتے ہیں کہ لینڈ مافیا قابض کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کرنے کا حکم ارسال کریں۔(عدنان صدیق ولد شیخ صدیق احمد مکان نمبر 2 گلی نمبر 9 محمد نگر علامہ اقبال روڈ گڑھی شاہو روڈ لاہور فون نمبر: 0322-4659329)