’حکومتی ناکامی کا برملااظہار‘

ایڈیٹر  |  ڈاک ایڈیٹر
’حکومتی ناکامی کا برملااظہار‘

ہم نے اقرار بھی تو کرنا ہے بات بے کار میں نہیں ہوگی
لوڈ شیدنگ اگرچہ ہو گی مگرسحر و افطار میں نہیں ہوگی
دار پہ کھینچئے یا لفظوں میں طعن وتشنیع میں دفن کر دیں مگر
بات ہوگی جو تیل میں اب کے تیل کی دھار میں نہیں ہوگی
ایسے رستے ہیں خار زار بہت جن پہ چلنا بھی ہے محال بڑا
اور یہ ہے کہ اب ترقی بھی سست رفتار میں نہیں ہوگی
آس کی ڈالیوں پہ کھلتے ہوے وقت لگتا ہے ان شگوفوں کو
بات ایسی ہے محترم بھائی آر یا پار میں نہیں ہوگی
کتنا دشوار ہے ندیم اختر خواب تک دیکھنا محبت میں
ہم جہاں رہ رہے ہیں ایسی جگہ بات تک پیار میں نہیں ہوگی