نماز جمعہ کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہ کی جائے

ایڈیٹر  |  ڈاک ایڈیٹر
نماز جمعہ کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہ کی جائے

مکرمی! محکمہ بجلی کے متعلقہ افسران بالا سے التماس ہے کہ نماز جمعہ کے دوران یعنی 12 بجے تا 3 بجے تک لوڈشیڈنگ نہ کیا کریں کیونکہ اس سے نماز جمعہ کے نمازیوں کو گرمی کی وجہ سے بہت تکلیف ہوتی ہے۔ مساجد میں نمازیوں کا رش ہونے کی وجہ سے گرمی میں مزید اضافہ ہوجاتا ہے۔ نماز جمعہ لوڈشیڈنگ نہ کرکے عوام کی دعائیں لیں۔ خدا کرے پاکستان سے لوڈشیڈنگ جلد ازجلد ہمیشہ کے لئے ختم ہوجائے۔ آمین!
(محمد خورشید انور بغدادی VIP گولڈ میڈلسٹ تحریک نظریۂ پاکستان)