شہروں کے وسیع ہونے سے مسائل

ایڈیٹر  |  ڈاک ایڈیٹر
شہروں کے وسیع ہونے سے مسائل

مکرمی! جب شہر پھیلتے ہیں تو صحت‘ خوراک اور آلودگی جیسے مسائل جنم لیتے ہیں۔ لاہور جو آج سے چند دہائیاں پہلے ایک چھوٹا شہر تھا آج ایک دنیا کے بڑے بڑے شہروں میں شمار ہوتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ لاہور کے اندر وہ تمام سہولیات موجود ہیں جوکہ کسی اچھے شہر میں ہونی چاہئیں۔ مثلاً ہوسٹل‘ سکول‘ کالج یونیورسٹیاں‘ شاپنگ مال اور بزنس کے مواقع ہیں۔ اس کی وجہ سے تمام لوگوں کی خواہش ہوتی ہے کہ لاہور میں رہائش قائم کریں۔ اس کا حل یہ ہے کہ تمام تر سہولیات پاکستان کے ہر چھوٹے بڑے شہر میں فراہم کر دی جائیں تو پاکستان کا ہر شہر ایک اچھی جگہ بن سکتا ہے اور تمام مسائل کا حل مل سکے گا۔(عاقب حسین‘ لاہور)