سخت گرمی اور لوڈشیڈنگ

ایڈیٹر  |  ڈاک ایڈیٹر
سخت گرمی اور لوڈشیڈنگ

مکرمی! پاکستان کو آزاد ہوئے عرصہ بیت گیا‘ لیکن پاکستان ابھی تک بنیادی مسائل سے دوچار ہے۔ اس کی اہم وجہ حکومت کی مایوس کن کارکردگی ہے۔ آج رمضان المبارک کے مہینے میں لوڈشیڈنگ اور مہنگائی نے عوام کا جینا اجیرن کر دیا ہے۔ جس سے ہر گھر ہی نہیں صنعت بھی بری طرح متاثر ہو رہی ہے اور جن طالبعلموں کے پیپر ہیں‘ وہ بھی اس گرم موسم میں بے حال ہیں۔ نہ تو وہ لوڈشیڈنگ میں تیاری کر سکتے ہیں اور نہ ہی کمرہ امتحان میں پیپر دے سکتے ہیں۔ میری حکومت پاکستان سے اپیل ہے کہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے مؤثر حکمت عملی وضع کی جائے تاکہ اس عذاب سے عوام کی جان چھوٹے۔(عامر رفیق‘ ہلوکی لاہور)