مکرمی! ملک عزیز اس وقت مہنگائی‘ بربریت‘ لاقانونیت کے عفریت میں جکڑا ہوا ہے جس کے لئے کوئی مثبت اقدامات نہیں اٹھائے جا رہے۔ غریب عوام جسے دو وقت کی روٹی دستیاب نہیں اس وقت مہنگائی کے دو چکی کے پاٹوں میں بری طرح پس رہے ہیں۔ اس کے بچے تعلیم و صحت کی سہولتوں سے محروم ہو چکے ہیں۔ ہسپتالوں میں صحت کی سہولتیں دستیاب نہیں۔ ملک کا غریب طبقہ معمولی اشیاء کے لئے بھی ترستا ہے کیونکہ اس کے ذرائع اسے اجازت نہیں دیتے۔ ملک میں اس وقت لاقانونیت کا دور دورہ ہے۔ جس کی لاٹھی اس کی بھینس کا اصول کارفرما ہے۔ اسلئے حکومت کی اولین ذمہ داری ہے کہ وہ غریبوں کے لئے اقدامات کر کے حالات بہتر بنائے۔ (چودھری تصور اقبال بھون - حافظ آباد)
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024