مکرمی! کاغذی کارروائی کے حساب سے میری عمر 24 سال ہو گئی ہے اور میں نے بی اے لائبریری اینڈ انفارمیشن سائنسز میں پاس کر لیا ہے۔ بات دراصل یہ ہے کہ لوڈشیڈنگ تو پورے پاکستان کا مسئلہ ہے‘ اس بات سے تو ہم سب متفق ہیں لیکن میرے پیارے گاؤں میں آج بھی پندرہ پندرہ دن بجلی بند رہتی ہے۔ اتنے جدید دور میں بوریانوالہ چک 11/RB تحصیل صفدر آباد ضلع شیخوپورہ یہ بہت بڑا گاؤں ہے میں حلفاً یہ بات کر رہا ہوں کہ گرمیوں میں جب آندھی آتی ہے بلکہ جب ہوا چلنا شروع ہوتی ہے بوریانوالہ چک 11/RB کی بجلی بند اور سب کو پتہ ہوتا ہے کہ اب بجلی دو یا چار دن بند رہے گی واپڈا والوں سے رابطہ کریں تو کہتے ہیں گرڈ خراب ہیں کام ہو رہا ہے لیکن ہمارے گاؤں کے جو بزرگ لوگ ہیں انکا کہنا ہے کہ اگر خانقاہ ڈوگراں سے بذریعہ روڈ بوریانوالہ چک 11/RB نئی تاریں ڈالی جائیں تو مسئلہ حل ہو سکتا ہے لیکن افسوس! صد افسوس کہ ایسا نہیں ہو رہے۔ (محمد افضل ولد محمد اشرف بوریانوالہ چک11/RB تحصیل صفدر آباد ضلع شیخوپورہ)
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024