مخیر حضرات سے ایک زندگی کا سوال
مکرمی :ہم ایسے غریب مریض سجاد حسین کا ذکر کر رہے ہیں جو شفاءانٹرنیشنل ہسپتال میں زیر علاج ہے گاو¿ن چھپڑیاں باغ آزاد کشمیر کا یہ رہائشی چھ بہنوں کا اکلوتا بھائی ہے گھر کا واحد کفیل ہے معمولی جاب کرتا تھا کہ اچانک اسے جگر کا عارضہ لاحق ہو گیا ڈاکٹروں نے اسے جگر ٹرانسپلانٹ کا مشورہ دیا کہ چنانچہ اسے ہسپتال داخل کروا دیا گیا جو روم نمبر11وارڈE/4میں داخل موجود ہے اس کی ہمشیرہ نے اسے اپنا جگر ٹرانسپلانٹ کے لیے دے دیا پہلے 21دن کے پیکج میں 45لاکھ روپے کا خرچہ آیا ورثہ اتنی بھاری رقم ادا کرنے کی حیثیت نہیں رکھتے تھے چناچہ چند انسانی ہمدردی رکھنے والے افراد جن میں بزنس مین راجہ آفتاب احمد شامل ہیں کی کوششوں سے بحریہ ٹاو¿ن کے مالک ملک ریاض حسین سے مدد کی درخواست کی جس پر انھوں نے45لاکھ روپے ادا کر دئے جو اچھی مثال ہے لیکن ڈاکٹروں نے بتایا کہ مریض کو 15دن مزید ہسپتال میں رکھنا پڑھے گا جس کے لئے 25سے30لاکھ روپے کے اخراجات اٹھانے ہوں گے ۔وزیر اعظم ،وزیر اعلیٰ پنجاب ،صدر اور وزیر آزاد کشمیر اور دیگر درد دل رکھنے والے مخیر حضرات سے اپیل ہے کہ وہ آگے بڑھیں اور اس کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ۔ ( مریض سجاد حسین0302-8547203 اسلام آباد)